جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی الیکٹرک گاڑی متعارف

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن) چینی کمپنی لیپ موٹر نے بجلی پر چلنے والی گاڑی سی 01 متعارف کرائی ہے جو محض 3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی 01 نامی الیکٹرک گاڑی کو متعارف کرانے

کا مقصد چین میں ٹیسلا کے ماڈل ایس کو ٹکر دینا ہے۔لیپ موٹر چند سال سے اس شعبے میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے اور اس کی تیار کردہ نئی گاڑی کا انجن 542 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔اس سیڈان گاڑی کے لیے 90 کلو واٹ ا?ر بیٹری استعمال کی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر یہ 717 کلومیٹر تک (اس کا انحصار ویرینٹ پر ہوگا)کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔یہ گاڑی 5 ویرینٹ میں دستیاب ہوگی جس کا بیس ماڈل بھی سنگل چارج پر 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ گاڑی کی مختلف اقسام میں بیٹری پاور کیا ہوگی۔گاڑی کے اندر 3 بڑی اسکرینیں موجود ہیں جن میں سے ایک ڈرائیور ڈسپلے کے طور پر استعمال ہوتی ہے، دوسری انفوٹینمنٹ اور تیسری پسنجر سیٹ کے مسافروں کی تفریح کے لیے ہے۔کمپنی کی جانب سے گاڑی کی بکنگ تو کی جارہی ہے مگر پروڈکشن یا دستیابی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…