پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات عدالت میں چیلنج کردیے

7  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردئیے ہیں۔ الیکشن ایکٹ میں الیکشن کمیشن کو عدالتوں جیسے اختیارات دینے کی شقوں کو کاالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئینی درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو عدالتی اختیارات کے استعمال سے روکا جائے،دانیال کھوکھر ایڈووکیٹ نے سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہ نما بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 9 اور 10 کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات نہیں دیے جا سکتے، ملک میں سپریم کورٹ سمیت 5 آئینی ہائیکورٹس موجود ہیں، کوئی اور ریاستی ادارہ آئینی عدالتوں کی برابر ی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عدالتوں جیسے اختیارات دیتی الیکشن ایکٹ کی 3 دفعات کالعدم قرار دی جائیں، الیکشن کمیشن کا توہین پر سزا دینے اور ڈائریکشن جاری کرنے کا اختیار بھی ختم کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے تنخواہوں اور مراعات کی تفصیل طلب کرنے کی جائیں اور اگر وہ آئینی عدالتوں کے برابر ہوں تو انہیں غیر قانونی قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…