لاہور(این این آئی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ گورنر کے ہٹانے تک کوئی کام سے نہیں روک سکتا۔محکمہ قانون و پارلیمانی امور کے مراسلے کے جواب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ
آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہوں اور جب تک ایڈووکیٹ جنرل ہوں فرائض ادا رتا رہوں گا۔احمد اویس نے مراسلے کے جواب میں مزید کہا ہے کہ جب تک گورنر نہ ہٹائے ایڈووکیٹ جنرل کو کام سے کوئی نہیں روک سکتا، حمزہ شہباز حلف برداری کیس میں عدالتی حکم پر پیش ہوا اور عدالت نے ہی کہا کہ گورنر سے ہدایات لے کر پیش ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل نے یہ بھی کہا کہ اعلان کر رکھا ہے کہ جیسے ہی دوسری حکومت آئے گی مستعفی ہوجاؤں گا۔اس سے قبل محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام سے روکتے ہوئے کہا تھاکہ وہ اب کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے لیکن گورنرکی پٹیشن میں ایڈووکیٹ جنرل نے انتظامی امور کی خلاف ورزی کی۔