اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے احسان مزاری کی وزارت تبدیل کر دی اور ان سے وزارت انسانی حقوق کا قلمدان واپس لیکر انہیں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور بنا دیا گیا ہے جبکہ معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو بھی نیا قلمدان دیا جائیگا ان سے خارجہ امور کی وزارت کا قلمدان بعض اداروں کے تحفظات کے بعد واپس لیا گیا ہے تاہم وہ بدستور معاون خصوصی رہیں گے ۔