اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے حامیوں کا لندن میں جمائما کے گھر کے باہر عمران خان کے خلاف مظاہرہ

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وڈیوز میں (ن) لیگ کے حامیوں کو جھنڈے لہراتے ہوئے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پارٹی کے سپورٹرز اپنی پارٹی کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر چیئر کی گئیں وڈیوز میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر تعینات پولیس دستے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی لندن کے ہائیڈ پارک میں مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وڈیوز میں نواز شریف کی ایون فیلڈ رہائش گاہ کے باہر کیا گیا احتجاج بھی دیکھا جا سکتا ہے۔رہنما (ن) لیگ عابد شیر علی نے 14 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ جمائما گولڈ اسمتھ کے لندن کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں عمران خان کی سابق اہلیہ کا پورا پتا درج تھا اور عمران خان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے عابد شیر علی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے گھر کے باہر احتجاج، میرے بچوں کو نشانہ بنانا، سوشل میڈیا پر یہود مخالف بدزبانی، ایسا لگتا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آگئی ہوں۔عابد شیر علی نے جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنے احتجاج کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کے گھروں کے باہر حملوں اور احتجاج کا حکم دیاجبکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مخالفین کے خلاف نفرت اور دہشت گردی کے جذبات کو ہوا دیتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا تھا کہ یہ احتجاج پرامن اور تشدد سے پاک ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…