جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کی زبان پھر پھسل گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں خطاب کے دور ان چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی،تقریر کے دوران تین دفعہ حکومتی اتحاد کو اپوزیشن قراردیدیا۔ پیرراجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکبد دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جناب سپیکر!

متحدہ اپوزیشن اور باالخصوص پیپلزپارٹی کی طرف سے مبارکباد آپ کو پیش کرتے ہیں۔خطاب کے دوران بلاول نے کہا کہ پوری اپوزیشن آپ کی طرف دکھ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلقیس ایدی سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان ایک مرتبہ پھر پھسل گئی،بلاول نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد لیکر آئی ہے،اس کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دیکر پاس کیا جائے۔بعد میں درستگی کرانے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن سے حکومت میں آئے ہیں،عادت بدلنے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔علاوہ ازیں نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ایوان میں آمد پر وزیٹر گیلری میں بیٹھے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے استقبال کیا۔کارکنوں نے جئے بھٹو،زندہ ہے بھٹو زندہ یے ،چاروں صوبوں کی زنجیر،بینظیر،بینظیر کے نعرے لگائے۔راجہ پرویز اشرف نے مہمانوں کی گیلری میں جاکر کارکنوں اور رہنمائوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ارکان اسمبلی نے بھی نو منتخب سپیکر راجہ پرویز اشرف کا گرم جوشی کا استقبال کیا۔دریں اثناء سابق صدرو شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی ایوان مین آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کراور گیلری میں بیٹھے کارکنوں نے تالیوں اور نعرے لگا کر استقبال کیا۔کارکنوں نے ایک زراری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…