جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تبدیلی حکومت کی سازش ناکام بنانے کیلئے عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے چندہ مانگ لیا

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے چندہ مانگ لیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں سے چندہ جمع کیا جا سکے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سازش کے تحت ریجیم چینج کی سازش کی گئی

اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ضمانت رہا ہیں یا وہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور 30 سال سے چوری کر رہے تھے، عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جاگی ہوئی قوم کو اور جگا رہا ہوں پوری کوشش ہے کہ اس سازش کو ناکام بنائیں اور پاکستان کو الیکشن کے لئے تیار کیا جائے عوام الیکشن کے ذریعے فیصلے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستان کے فنڈز کی ضرورت ہے جس میں وہ بھرپور طریقے سے شرکت کریں یہ پاکستان حقیقی آزادی کی مہم ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے شہرِ قائد میں ہونے والے جلسے کے لیے چندے کی اپیل کردی۔سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اپنی پارٹی کے بینک اکانٹ کی تفصیل شیئر کی۔علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں اوورسیز پاکستانیوں اور ملک میں موجود پی ٹی آئی کے جیالوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کراچی جلسہ کے لیے چندہ دینا چاہتے ہیں، براہ کرم! درج ذیل پی ٹی آئی آفیشل اکانٹ میں چندہ دیں۔اس اپیل پر ٹوئٹر صارفین کی جانب ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کسی نے عمران خان اور ان کی جماعت پر تنقید کی تو وہیں کچھ صارفین نے چندہ دینے کی ہامی بھی بھری۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی اور پشاور میں تاریخی جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا، عمران خان نے 13 اپریل کو پشاور میں جلسہ کیا اور اب وہ 16 اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…