ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر زیر گردش فوج مخالف آڈیو بیانات میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)ہارون اسلم کا ردعمل آگیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے خود سے منسوب کیے گئے فوج مخالف بیانات کو جعلی قرار دے دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ساتھ مذکورہ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام

سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف جعلی آڈیو پیغامات وائرل ہوئے تھے تاہم اب میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغامات میں ان آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے منسوب آڈیو بیان جعلی ہے، فوج میری شناخت اور پہلا پیار ہے، اس قسم کی پوسٹ نہیں کرسکتا۔دوسری جانب اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان سے منسوب جعلی آڈیو ریکارڈنگز چلائی جارہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے 40 سال فوج میں خدمات انجام دی ہیں، آڈیوز میں چلائی جانے والی آواز میری نہیں ہے اور میں اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرتا۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشتگردی ونگ نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے پر مزید 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے مزید 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی تعداد 12 ہوگئی ہے، 9 ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے روزانہ آن لائن میٹنگز میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کا بتانا کہ ادارے کی کارروائیوں کے نتیجے میں ٹرینڈ چوتھے نمبر سے بھی نیچے آگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…