جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈائری ،کھانے کا ٹفن اور ٹرائوزر شرٹ ساتھ لیکر عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس چھوڑا

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)ڈائری،کھانے کا ٹفن اور ٹرائوزر شرٹ ،سابق وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہائوس سے تین قیمتی ایٹم لیکر روانہ ہوئے ،ڈرائیوئرز ،مالی ،چپڑاسی

تک سب کو ہاتھ ملا کر شکریہ اداکیا۔سابق وزیر اعظم عہدہ چھوڑنے سے قبل اپنی سکیورٹی سمیت کابینہ کی سکیورٹی واپس کرنے حکم دیئے گئے ،گزشتہ روز وزیر اعظم ہائوس میں تحریک عدم اعتما دکے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان جب الوداعی ملاقاتیں کر رہے تھے تو انہوں نے اپنے دفتر کے چپڑاسی ،مالی اور ڈرائیورز کو بلا کر مصافحہ کیا ،دوسری جانب ا س موقع پر انکے ساتھ شہباز گل اور سید ذوالفقار عباس بخاری تھے ،عمران خان جب صحافیوں سے ملاقات کے لیے کمرہ میں آئے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا سامان پیک ہو گیا ہے ،تو عمران خان مسکرائے اور کہا کہ میرے ہاتھ میں ایک ڈائری اور ذاتی فائل ہوتی ہے ،جبکہ گاڑی میں کھانے کا ٹفن اور ٹرائوزر شرٹ ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…