ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سرد ترین علاقے انٹارکٹیکا میں نوکریوں کا اعلان ،جانتے ہیں تنخواہ کتنی ہوگی؟

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) سرد ترین علاقے انٹارکٹیکا میں نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس برفیلی سرزمین پر واقع برطانوی پوسٹ آفس میں پانچ ماہ تک کام کرنا ہوگا جہاں ہزاروں پینگوئن موجود ہیں۔ یوکے انٹارکٹک ٹرسٹ نے موسمیاتی ٹیم کے لیے ملازمتوں کا اعلان کیا ہے جہاں مشہور

پورٹ لوکروئے نامی پوسٹ آفس، میوزیم، اور گفٹ شاپ واقع ہے۔ یہ عمارت گوڈیئر جزیرے میں قائم کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہاں سے فارغ ہونے والے پوسٹ ماسٹر وکی اینگس نے کہاکہ انٹارکٹیکا میں کام کرنا زندگی بھر کا یادگار تجربہ ہوتا ہے لیکن یہ ملازمت کمزور دل حضرات کے لیے نہیں ہے۔ یہاں برف خود صاف کرنا پڑتی ہے۔ سردی بہت ہوتی ہے اور جدید دور کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ پوسٹ آفس کیوں قائم کیا گیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ 1944 میں یہاں ڈاک خانہ بنایا گیا تھا جو 1962 تک کام کرتا رہا تھا جو اب بھی برطانوی انٹارکٹک ٹرسٹ کے تحت کام کرتا ہے۔ 2006 کے بعد اسے ماحولیاتی تحفظ کا ایک ادارہ بنایا گیا ہے اور تحقیق اب بھی جاری ہے۔ پھر یہاں ایک عجائب گھر اور گفٹ شاپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سال کے مختلف اوقات میں 5 سے 6 افراد کام کرتے رہتے ہیں۔یوکے ٹرسٹ کے مطابق یہاں اوسط ماہانہ تنخواہ 2000 سے 2900 کینیڈیئن ڈالر تک ہے جو پاکستانی روپوں میں تین سے چار لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ لیکن درخواست گزار کے پاس برطانیہ میں ملازمت کا اجازت نامہ لازمی درکار ہے۔یہاں ہزاروں پینگوئن موجود ہیں جو پوسٹ آفس کے دروازوں کے پاس اپنا گھونسلہ بناتے ہیں۔ آمدورفت میں ان جانوروں کا خیال رکھنا اور انہیں شمار کرنا بھی ڈیوٹی میں شامل ہوگا۔ پھر یہ دیکھنا ہوگا کہ کسی بھی طرح پینگوئن اندر نہ آنے پائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…