ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔شاہین آفریدی نے یہ اعزاز لاہور کے

قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے فارمیٹ میں 59 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔اپنی اس کامیابی کو شاہین شاہ نے اپنی فیس بْک اسٹوری پر شیئر کیا اور ساتھ اللہ کا شْکر ادا کیا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دلچسپ انداز میں تین وکٹ سے جیت کر پاکستان کے تاریخی دورے کا اختتام متاثر کن انداز میں کیا۔24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے میچ کو دیکھنے کے لئے27ہزار تماشائی قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیتی ، پاکستان نے ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…