جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان کے وجود کے لئے خطرہ بن گئے ہیں، خواجہ آصف

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وجود کے لئے خطرہ بن گئے ہیں، ن لیگ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے آئین اور پاکستان سیونگ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ”آئین”اور ”پاکستان سیونگ“ کرنی ہے، ”فیس سیونگ“ نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر ز پورے ہیں،تحریک عدم اعتماد کے لئے ہمارے پاس بھاری اکثریت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے،میری دانست میں ان کے احکامات کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے احکامات کی پیروی کرنے والے غیرقانونی اقدام کا حصہ بن رہے ہیں،ملک اس وقت وزیراعظم کے بغیر چل رہا ہے، ان کی حرکات وسکنات غیرقانونی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئینی وجمہوری فارمولا عدم اعتماد کی تحریک ہے جو پیش ہوچکی ہے،عمران خان کے پاس آبرومندانہ راستہ یہ ہی ہے کہ وہ فی الفور استعفیٰ دیں،عمران نیازی کے دعوے کھوکھلی بڑھکیں ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق ایک حکومت درکار ہے،جلسوں میں لہرانے اور میڈیا کے ساتھ مندرجات شئیر کرنے کے بجائے ”خط“ پارلیمنٹ میں پیش کیاجاتا،ملک کے سب سے مقتدر ادارے پارلیمنٹ میں اس پر بحث کرائی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ دیکھتی کہ یہ خط کیا ہے؟ کس نے بھجوایا ہے؟ اس کی ساکھ کو دیکھتی،میرا تجربہ یہ ہے کہ ایسے مراسلے معمول کے سفارتی عمل کا حصہ ہوتے ہیں،متعلقہ ممالک میں سفراء اپنی آرا اور تجزیات کو مراسلوں کی شکل میں بھجواتے ہیں،عمران نیازی این آر او مانگ رہا ہے، یہ خط بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،40 پنکچر والی حکمت عملی یہاں استعمال نہ کی جائے،یہ ڈرامہ عدم اعتماد کی تحریک کے دوران کیوں شروع ہوا؟،خط جب موصول ہوا تھا، اس وقت اسے جاری کیوں نہ کیا گیا؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…