ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​ اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہاوس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عوام حکومت کے ساتھ ہیں اورعدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے،یہ تمام صورتحال ایک سازش کے تحت کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت سے متعلق تمام تفصیلات پیش کردی گئیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سینئرقیادت موجود تھی۔اجلاس میں سندھ پولیس کے اہلکاروں کی اسلام آباد کے سندھ ہاوس میں موجودگی پر بھی بریف کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ ہاوس کی نگرانی کی جارہی ہے اور جہاز بھر کر رقم اسلام آباد لائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہارس ٹریڈنگ کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہاوس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے بھرپورعزم کا اظہار کیا کہ عوام حکومت کے ساتھ ہیں اورعدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے،یہ تمام صورتحال ایک سازش کے تحت کی جارہی ہے۔ قانونی ٹیم نے بھی وزیراعظم کو صورتحال پر بریف کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق ہوا ہے تاہم حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلواکر یہ معلوم کروایا جائے کہ کتنے ارکان اسلام آباد میں موجود ہیں اور جو ارکان غائب ہیں ان کا بھی پتہ لگوایا جائے، کچھ ارکان کے نام وزیراعظم کیپاس موجود ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ناراض ارکان کو منانے کیلیے پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو ٹاسک دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…