منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا، 34سالہ شہزادی کے اچانک انتقال پر ہر کوئی غم سے نڈھال

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں، روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی شائع خبر کے مطابق شاہی اعلامیہ کے مطابق شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیاہے، نماز جنازہ آج  عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔

ایوان شاہی شہزادی نورہ بنت فیصل سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اور ایگزیکٹیو چیئرپرسن تھیں، وہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن بھی تھیں۔ اپریل 2018 ءمیں سعودی تاریخ میں پہلی بار سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا، شہزادی نورہ بنت فیصل کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔دوسری جانب سعودی عرب کی 34 سالہ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کی اچانک موت کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات شاہی خاندان کو موصول ہورہے ہیں۔شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کی پیدائش اپریل 1988 میں ہوئی ،شہزادی کی موت کی وجوہات نامعلوم ہیں۔شہزادی نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 17 دسمبر 2021 کو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ’سعودیہ 100 برانڈ‘ کی تشہیر کی تھی اور اس امید کا اظہار کیا تھا کہ فیشن میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…