کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے نئی بحث چھیڑ دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیاں سوشل میڈیا پرصارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، تصاویر میں اداکارہ اور ان کی بیٹیاں انتہائی پتی نظر آرہی ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعوی ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف لیبل استعمال کیے جانے والے انجکشن اوزیمپک کا استعمال کر رہے ہیں جوکہ ذیابطیس کے مریضوں پر استعمال ہوتا ہے تاہم اس سے وزن بھی تیزی سے گرتا ہے۔ صارفین نے کہاکہ اتنے کم وقت میں بغیر کسی وزرش اور ڈائیٹ کے اس طرح پوری فیملی کا وزن اچانک کم ہوجاتا اس بات کا اشارہ ہے کہ اوزیمپک ہی استعمال کیا ہے ۔شگفتہ اعجاز یا ان کی بیٹیوں کا اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔















































