ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

45ہزار تنخواہ لینے والے کروڑ پتی گھریلو ملازم کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ساحل پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا کروڑ پتی گھریلو ملازم 45 ہزار روپے تنخواہ پر بزرگ جوڑے کی خدمت پر رکھا گیا تھا جو اہل خانہ کا اعتماد حاصل کر کے کروڑ پتی بن گیا۔ایس ایچ او ساحل خالد رفیق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 کے بنگلے میں رہائش پذیر بزرگ میاں بیوی کی خدمت کے لیے رکھا گیا گرفتار گھریلو ملازم واجد 45 ہزار روپے تنخواہ پر ملازمت کر رہا تھا جو کہ بزرگ جوڑے کی دیکھ بھال کے علاوہ گھر کا نظام بھی چلا رہا تھا، بزرگ جوڑے کے بچے امریکا میں مقیم ہیں جو وہاں سے والدین کی دیکھ بھال کے لیے رقم بھیجتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 سال قبل بزرگ کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی بیوہ، جن کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے، گھر پر اکیلی رہائش پذیر تھیں اور ان کی تیمارداری اور خدمت کی ساری ذمہ داری ملزم واجد پر تھی جس نے اہل خانہ کا اعتماد حاصل کر کے ان کے پیسوں میں ہیر پھیر کر کے خود کروڑ پتی بن گیا اور شاہانہ زندگی گزار رہا تھا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے گھر سے بھاری مالیت کا سونا، غیر ملکی کرنسی اور نقدی چوری کی تھی، بزرگ جوڑے کی بیٹی اپنے والدین سے ملنے آئی تو اس نے صورت حال کا جائزہ لیا تو اسے گڑبڑ دکھائی دی۔انہوں نے کہاکہ اس دوران گھر میں ایک چوری کی واردات ہوئی تو امریکا سے آئی ہوئی خاتون نے پولیس سے شکایت کی اور جب گھریلو ملازم کو حراست میں لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے اسلام آباد اور ہری پور میں پلاٹ خریدے تھے اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں ایک فلیٹ بھی خریدا تھا۔ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم کے دوست اور رشتے دار بھی اس گھر میں آتے تھے اور ملزم نے 3 کروڑ 45 لاکھ روپے خورد بورد کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزم سے بینک اکائونٹس سمیت دیگر حوالے سے تفتیش کر رہی ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔خیال رہے کہ ساحل پولیس نے ملزم واجد کو خاتون کی شکایت پر گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…