اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

”جب تک خاتون اول کو پیسے نہیں دئیے جاتے پنجاب میں کوئی پوسٹنگ نہیں ہوتی ” بلاول بھٹو نے سنگین ترین الزام لگا دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو زرداری پر حملہ کیا گیا، آصفہ بی بی کو عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرے کیلئے نشانہ بنایا گیا، ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور آصفہ بھٹو پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،حکومت ہر معاملے پر ناکام ہوگئی۔

پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا، عوام جمہوریت کے ساتھ ہیں اور وہ صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر ناکام ہوگئی، پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا، عوام جمہوریت کے ساتھ ہیں اور وہ صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنا منتخب نمائندہ جن سکے جو ان کے مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کے عوامی حقوق مارچ میں شرکت کرکے اپنا کام کردیا، اب پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے ک وہ اپنا کردار ادا کریں اور تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں۔انہوں عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو زرداری پر حملہ کیا گیا، آصفہ بی بی کو عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرے کے لیے نشانہ بنایا گیا، ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایسا حملہ ہمارے لیے نا قابل برداشت ہے، یہ حملہ ہمارے لیے، ہمارے خاندان کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام تھا، ہمیں یہ پیغام اس لیے دیا گیا کہ کیونکہ ہم ملک میں جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کے کئی افراد کو شہید کیا گیا، اب بہت ہوگیا، اہم ہم ڈرنے والے نہیں، اب ہم ایسے حملے برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا اگر ہمارے اہل خانہ کے ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو ہم ایسا رد عمل دیںگے جو ایسے عناصر کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،ہم نے بندوق استعمال نہیں لیکن بندوق استعمال کرنا جانتے ہیں، ہم پر امن ہیں اور پر امن رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہم پر امن ہیں، پر امن رہنا چاہتے ہیں لیکن اگر آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیں گے تو ہم یہ برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خلاف کوئی کارروائی کرنی ہے تو آج ہی کرلیں، کل انہیں ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کا موقع نہیں ملیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آپ کو گھر بھیجیں گے، پھر صاف شفاف الیکشن کے ذریعے ایک منتخب حکومت آئے گی۔انہوںنے کہاکہ میں خاتون اول کا بہت احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی خاتون اول کے خلاف غلط زبان استعمال نہیں کی، میں وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ وہ خاتون اول سے اپنے لیے دعا کرائیں، عمران خان نیاری کے خلاف کرپشن کے خوفناک کیسز بننے والے ہیں، اپنے خلاف بننے والے مقدمات سے بچنے کے لیے عمران نیازی خاتون اول سے دعا کرائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پنجاب میں کوئی تقرر و تبادلہ نہیں ہوتا جب تک کہ خاتون اول کو رشوت نہیں دی جاتی، خاتون اول کے خلاف کرپشن کی کہانیوں اور کرپشن کے الزامات کے خلاف آپ کیا کہیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتہائی غلط زبان استعمال کی۔

آپ کون ہوتے ہو کہ مولانا فضل الرحمن کو گالی دو، ان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرو، گالی دینا ہمیں بھی آتی ہے مگر ہم جمہوری انداز میں اس سلیکٹڈ کا جواب دینا چاہتے ہیں، ان کا پتا نہیں کہ وہ کون ہیں مگر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا بیٹا ہوں، ہم جمہوری انداز میں جواب دیں گے، ہم پر اعتماد ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…