جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کردوں گا، وزیر اعظم عمران خان

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا ،عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کردوں گا ،میں ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے۔

وزیراعظم، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چوہدری، فرخ حبیب شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی جنہوں نے عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی ،سینئررہنمائوں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دیں،اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی،اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے،ان کو تاریخی ناکامی ہوگی ،پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے،ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے،اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، سرپرائز دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…