جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پرویز الٰہی ، ترین گروپ کے بعد علیم خان بھی وزارت اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں کود پڑے

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے صرف 3 دن میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ارکان میں دس صوبائی وزرا بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی آج ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات میں پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا، جب کہ علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔علیم خان کے ملکیتی چینل سما ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات ہوئی۔میڈیا پر چلنے و الی ان خبروں پر خاورگھمن کا کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرا تک نون لیگ نے ق لیگ میں سے گروپ بنا کر چیف منسٹر شپ حاصل کی۔خاورگھمن کا کہنا تھا کہ اب اطلاعات ہیں کہ علیم خان کی وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کو پورا کرنے کے حوالے سے ن قیادت سوچ رہی ہے ،یاد رہے کہ 2018 کے بعد عبدالعلیم خان وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے علیم خان کی جگہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنادیا۔جس کے بعد یہ دعوے کئے جاتے رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف خبروں کے پیچھے علیم خان کا ہاتھ ہے اور وہی مختلف صحافیوں کے ذریعے عثمان بزدار کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔خیال رہے اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی کا نام بھی وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے سامنے آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…