ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان کے سر میں دماغ نہیں ہے، راج ٹھاکرے

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی انتہا پسند جماعت ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ سلمان خان کے پاس عقل نہیں ہے، اس کا سر دماغ سے خالی ہے۔ وہ یعقوب میمن کی پھانسی کے معاملے پر سلمان خان کے متنازعہ ٹوئٹس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے والد عزت دار شخص ہیں۔ سلمان خان اخبار نہیں پڑھتا ہے اور اسے قانون کا کچھ نہیں پتہ ہے اسی لئے وہ اس کی حمایت میں ٹوئٹ کئے جارہا تھا۔راج ٹھاکرے ، سلمان خان کیخلاف گزشتہ دنوں ہٹ اینڈ رن کیس میں آنے والے فیصلے کے بعد ان کے گھر بھی گئے تھے۔ اس معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے والد سلیم خان کے ساتھ ان کے گہرے تعلقات ہیں، اس لئے وہ پریشانی کے وقت میں ان کا ساتھ دینے کیلئے گئے تھے۔ راج ٹھاکرے نے اس موقع پر صوبائی و وفاقی حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ میڈیا کے یعقوب میمن کو ہیرو بنا ڈالنے میں اصل قصور حکومتی نااہلی کا ہے۔ راج ٹھاکرے ہندو انتہا پسندی کی علامت سمجھے جانے والے لیڈر بال ٹھاکرے کے بھتیجے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…