استنبول (اے ایف پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتے کے روز ڈیری مصنوعات، پھلوں، سبزیوں اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاء پر ٹیکس 8فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا ہے، یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر
کیا گیا ہے جب مہنگائی 20سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایردوان کا کہنا ہے کہ ویٹ کا اطلاق کئی مصنوعات پر نہیں ہوگا جن میں پکانے کا تیل اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔ ٹیکس میں کمی سے مہنگائی کو قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ ترکی میں اس وقت ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافے سے عوامی سطح پر بے چینی پائی جاتی ہے جہاں آئندہ برس صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔ افرا ط ذر کی سطح جنوری میں بلند ترین سطح 48.69فیصد پر پہنچ گئی تھی جو ترک صدر ایردوان کی دو دہائی پر محیط حکومت میں بلند ترین سطح ہے ۔