پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے سربراہ کا وزیراعظم کو خط ، غیر ملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر شدید تحفظات

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس

میں کہا گیا کہ غیرملکی ائیر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ائیر لائنز کو سخت نقصان ہوگا۔خط میں کہا گیا کہ حکومت نے ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں تاہم پاکستان میں ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ائیر لائنز کو شدید نقصان ہوگا۔خط میں کہا گیا کہ ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں لہٰذا مقامی ائیر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کیلئے ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔واضح رہے کہ غیر ملکی ائیر لائن ائیر عربیہ اور پاکستان کی فلائی جناح ائیر کا فلائٹ آپریشن کا معاہدہ ہوا ہے جس کے ذریعے ائیر عربیہ اپنے جہاز فلائی جناح کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹر پر چلائے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…