منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شہریوں کی شکایات پرعمران خان کا اہم فیصلہ، وزیر اعظم آفس نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز

اعلی افسران کے حوالے کیا جائے،صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں۔ ہفتہ کو زیر اعظم آفس کے مطابق وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں،حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی۔وزیراعظم آفس کے مطابق گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیراعظم آفس کے مطابق شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…