منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

خیالات انقلابی تھے مگر فوری تبدیلیاں نہیں لا سکے ، وزیر اعظم عمران خان

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خیالات انقلابی تھے چاہتے تھے کہ فوری تبدیلیاں لائیں۔ مگر نظام میں کمزوریوں کے باعث ایسا نہیں ہوتا، وزیر اگر اچھا کام نہیں کریں گے تو میں کیا کرسکتا ہوں،مرادسعید سب سے کم عمر اور سب سے اچھے وزیرہیں، اسلام آباد میں کابینہ کے 10 بہترین وزرا کو شاندار کارکردگی پر اسناد دینے کی

تقریب وزیراعظم ہائوس میں منعقد کی گئی،وزیراعظم عمران خا ن نے وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیا۔ وفاقی وزیر اسدعمر کو بھی تعریفی سند تفویض کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں میرے خیالات انقلابی تھے۔ چاہتے تھے کہ فوری تبدیلیاں لائیں۔ مگر نظام میں کمزوریوں کے باعث ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اگر اچھا کام نہیں کریں گے تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ مرادسعید سب سے کم عمر اور سب سے اچھے وزیرہیں، جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وزارتوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تعریفی اسناد سے آئندہ بھی وزارتو ں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔وزارتوں کو اسناد ان کی اچھی کارکردگی پر دینا مثبت کام ہے۔دیگر وزراسے بھی کہوں گا محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وزارت ہو یا شعبے سب میں سزااور جزاکا نظام ہونا چاہیے۔ لوگ نجی اسپتالوں کا رخ اس لیے کرتے ہیں کہ یہاں سزا جزا کا قانون نہیں۔

سزا اورجزا کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔ پرائیویٹ سیکٹر میں سرٹیفکیٹ بہترین کارکردگی پردیئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی میں کارکردگی کی بہتری کے لیے مراعات دینے چاہیئیں۔ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی وزارتوں کومراعات دی جائیں گی کارکردگی کی بنیاد پر وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، وفاقی مراد سعید تمام وزراء پر

بازی لے گئے۔وفاقی وزیر اسد عمر، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شیریں مزاری، خسرو بختیار، معید یوسف، عبدالرزاق دائود، شیخ رشید، شفقت محمود اور فخر امام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کارکردگی کی بنیاد پر مراد سعید کی وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، اسد عمر کی وزارتِ پلاننگ کا دوسرا، غربت کے خاتمے کی وزارت کا

تیسرا، شفقت محمود کی وزارتِ تعلیم کا چوتھا، شیریں مزاری کی وزارتِ انسانی حقوق کا پانچواں، خسرو بختیار کی وزارتِ صنعت کا چھٹا، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کا ساتواں، عبد الرزاق دائودد کی وزارتِ تجارت کا آٹھواں، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی وزارتِ داخلہ کا نواں جبکہ سید فخر امام کی نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی وزارت کا آخری یعنی

دسواں نمبر رہا۔ وزیرٍِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد ارباب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کانظام شفاف بنایا گیا ہے وزیرِ اعظم عمران خان نے پرفارمنس ایگریمنٹ کو پہلے دن سے ہی اونر شپ دی۔انہوں نے بتایا کہ 2020 ئ میں وزارتوں کی کارکردگی صرف 49 فیصد تھی، پہلے کوارٹر میں وزارتوں کی کارکردگی 62 فیصد تھی۔شہزاد ارباب نے یہ بھی کہا کہ اس کوارٹر کے اختتام پر وزارتوں کی کارکردگی 79 فیصد ہو گئی ہے، ان 10 وفاقی وزراء کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…