منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ساڑھے 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ، 40ہزار نوکریاں وزیر اعظم عمران خان کو دورہ چین میں بڑی کامیابیاں حاصل

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے  بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے چین کی 19 کمپنیوں کے ساتھ اجلاس کیے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ان شعبوں میں ٹیکسٹائل،

فارماسیوٹیکل، آٹوموٹو، آئی ٹی، فٹ ویئرز، فرنیچر اور زراعت شامل ہیں۔ چین کی تین کمپنیوں کا کنسورثیم گوادر میں 4.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے کاغذ اور دھات کے ری سائیکلنگ پارک تعمیر کرے گا۔ جس سے 40 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ اس کے علاوہ ایک چینی ٹیکسٹائل کمپنی خصوصی اقتصادی زون تعمیر کرے گی جس کے لیے 25 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جب کہ چین کی تین کمپنیوں نے زرعی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے کے تحت چین 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کررہی ہے، سی پیک میں تاخیر کےمسائل کو حل کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن اتھارٹی کے پیچھے وہ کھڑے ہیں، وزیراعظم ۔آفس بھی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل میں مدد کرے گا

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…