اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایک گھنٹے کا سفر 15 منٹ میں طے لاہور والوں کے لیے ایک اور شاندار منصوبہ تیار

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور میں گلبرگ کو موٹروے سے ملانے والے ایلی ویٹڈ ایکسپریس کی تعمیر اگلے ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے، 61 ارب روپے کے اس منصوبے سے ایک گھنٹے کا سفر تقریباً 15 منٹ میں طے ہوگا۔ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے گلبرگ کو موٹروے سے ملائے گی جہاں کینال روڈ، جیل روڈ،

فیروزپور روڈ، بند روڈ اور ملتان روڈ پر انٹرچینج بنیں گے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار خان کے مطابق تقریباً ساڑھے 10 کلو میٹر اس کی لمبائی ہے اور یہ ہوم اکنامکس کالج مین بلیوارڈ گلبرگ کے سامنے سے شروع ہوکر ڈرین کے اوپر اوپر چلتا جائے گا اور موٹر وے کو سینٹر آف دی سٹی گلبرگ کے ساتھ ملا دے گا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے شہر سے باہر جانا ہے تو زیادہ سے زیادہ 10 منٹ اور اگر شہر کے اندر بند روڈ سے سٹی سینٹر یعنی گلبرگ والی سائیڈ پر آنا ہے تو زیادہ سے زیادہ آٹھ منٹ لگیں گے۔ سگنل فری ہوگا تو آپ جلدی موومنٹ کر جائیں گے اور جلد اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے تو اس سے ان تمام سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم ہوگا۔عام طور پر صبح حاضری اور چھٹی کے اوقات میں گلبرگ سے بابو صابو موٹروے تک کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے لیکن ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے یہ سفر 15 منٹ تک محدود ہوجائے گا۔ ایک اندازے کا مطابق ایک لاکھ گاڑیاں روزانہ اس پر سفر کریں گی۔منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا جس کے لیے پنجاب حکومت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فنڈز دے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…