نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں جادو ٹونے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے گھر میں گھس کر 5 خواتین کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے گاؤں کنیا میرتولی میں مشتعل ہجوم نے چند گھروں کو گھیرلیا جس کے بعد وہاں سے 5 خواتین کو گھسیٹتے ہوئے باہرنکال کرچاقو مار مار کر خواتین کو مار ڈالا۔ مقامی پولیس کے مطابق دیہادتیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ خواتین ان کے بچوں پر جادو ٹونہ کیا کرتی تھیں جب کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران گاؤں میں 4 بچے موذی مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئے تھے تاہم دیہاتیوں کا ماننا ہے کہ مرنے والے بچوں پر خواتین نے جادو کر رکھا تھا۔کنیا میرتولی گاؤں ماؤ باغیوں کے علاقے میں واقع ہے جہاں رات کے وقت پولیس نہیں ہوتی اور جس وقت خواتین کے قتل کا واقعہ پیش آیا اس وقت گاؤں میں پولیس موجود نہیں تھی تاہم واقعہ کے 15 گھنٹے سے زائد وقت کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے خواتین کے قتل کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈمیں گزشتہ10سال کے دوران جادو ٹونے کےالزامات لگاکر ایک ہزارخواتین قتل کی جاچکی ہیں۔
بھارت میں جادو ٹونے کے الزام میں 5 خواتین قتل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں، عامر خان نے اپنی تیسری اہلیہ کا مذہب بتادیا
-
اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو نئی سہولت فراہم کر دی
-
اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے کی فائرنگ سے والد جاں بحق، ماں اور بہن زخمی



















































