منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے، پیپلز پارٹی نے تمام جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے یہ تمام جماعتوں کا ملک ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،صاف اورشفاف الیکشن کے علاہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں، لوگ ہمارے لانگ مارچ کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں ،یہ ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا، ملک میں غیر یقینی کی کیفیت ہے ،مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،

ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے،لانگ مارچ ،احتجاج اور عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز سامنے رکھ کر لائحہ عمل بنائیں گے ،کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتا سکتے ،حکومت لانگ مارچ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے رہنمائوںکے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کے بڑے بڑے دعوے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کسی کو کچھ نہیں مل رہا،سرکاری ملازمین پریشان ہیں ،ہر طبقہ پریشان ہے ،پیپلز ہارٹی نے جرتمندانہ فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے فیصلے سے پورے ملک میں کرنٹ دوڑ گیا ہے ،لوگ اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں،یہ ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا ،جب عوام کا سیلاب سڑکوں پر نکلے گا تو اس کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکے گا۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں عجیب صورتحال ہے ،یوں لگتا ہے جیسے حکومت ہے ہی نہیں ،رات کو سوتے ہیں صبح اٹھتے ہیں تو پیٹرول کی قیمت بڑھ جاتی ہے ،ہر شے کی قیمت کے بارے میں یہی حال ہے ،لوگ نکلیں اور بلاول کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر ساتھ دیں تاکہ اس حکومت سے جان چھوٹ جائے ،عوام آج مہنگائی سے بلبلا اٹھے ہیں ،وزیراعظم کہتے ہیں ملک بہت سستا ہے جبکہ حقیقت میں لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے کہ لوگ باہر نکل آئیں،

عوام کا فقید المثال سمندر سڑکوں پر ہوگا،بہت صبر کے ساتھ اس حکومت کو وقت دیا ،ہماری جدو جہد کی تاریخ ہے ،ہم اس میدان کے کھلاڑی ہیں یہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین کی کال کو کامیاب بنائیں گے،چیئرمین نے بر و قت فیصلہ کیا ہے ،تباہی لانے والے تاریخ میں گم ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ

چیئرمین بلاول بھٹو کی کال تمام طبقات کے لئے ہے کہ آئو ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر لانگ مارچ کرو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بھی کہتی ہے کہ اپوزیشن والے جھوٹ بولتے ہیں،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب تیار ہے ،گلی گلی،کوچہ کوچہ جائیں گے ،عوام کا جم غفیر نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران کورم پورا نہیں کرتے قانون سازی

کو بلڈوز کیا جاتا ہے۔ہم ہر مکتبہ فکر سے بات کریں گے ،یہ تمام جماعتوں کا ملک ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاف اورشفاف الیکشن کے علاہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں، حکمرانوں نے کرپشن اور بد انتظامی کا بازار لگا ہواہے ،اس صورتحال میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کے نہیں بیٹھ

سکتے،کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتا سکتے ،حکومت لانگ مارچ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو گی ،لانگ مارچ ،احتجاج اور عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز سامنے رکھ کر لائحہ عمل بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میںواپس آنے والوںکو خوش آمدید کہیں گے ،سب کے لئے دروازے کھلے ہیں،جہاں کہیں بھی پارٹی جھنڈا لہرایا

تھاسب کو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم بنائی،ہر جماعت کا اپنا راستہ ہے،پی ڈی ایم سے براہ راست تعلق نہیں،قومی اسمبلی میں متفقہ لائحہ عمل بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر جتنا دبا ئوڈالا جا سکتا ہے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کسانوں،ٹریڈ یونینزاور سول سوسائٹی سے رابطے شروع کر دئیے ہیں،ذکریا بٹ

جیسے ناراض ساتھی واپس آ رہے ہیں،حکومت بمپر فصلیں ہونے کا پراپیگنڈہ کر رہی ہے ،حکمرانوں کو قطاروں میں لگ کر کھاد لینے والے کسان نظر نہیں آتے ،میرا سوال ہے کہ ہماری فصلیں بمپر تھیں تو 5ارب ڈالر کی گندم،2ارب کی کپاس اور 15کروڑ ڈالر کی چینی برآمد کیوں کی ،اپنے کسانوں کو سپورٹ نہیں کرتے روسی

کاشتکار کو فائدہ دیتے ہو ،آپ خسرو بختیار،اسد عمرجیسے وزرا ء کو فائدہ دیتے ہو۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو ہائی جیک کر رکھا ہے ،صحت اور تعلیم اتنی مہنگی ہو چکی ہے کہ عام آدمی کے بس میں نہیں،بلدیاتی آرڈیننس میں عوامی نمائندوں کی بجائے بابوئوں کو اختیارات دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے مارچ کا بہترین فیصلہ کیاہم ہراول دستہ بنیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…