لندن (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کے حوالے سے اس وقت دو خبروں کا خوب چرچا ہے۔ ان میں سے ایک ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ کا اپنی اہلیہ انجلینا جولی کے ہاتھوں تھپڑ کھانا ہے تو دوسری خبر براڈ پٹ کی ہی سابقہ اہلیہ جینیفر اینسٹن کی شادی ہے۔ یہ خبریں سننے والوں کو ایسا معلوم ہورہا ہے کہ انجلینا نے جینیفر کی شادی کی خبروں پر براڈ پٹ کی ممکنہ اداسی کے پیش نظر ان پر حملہ کر ڈالا تاہم ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ ان دونوں کی نئی سنسنی سے بھرپور فلم ” بائی دا سی“ کے ٹریلر کا حصہ ہے۔ دلچسپ خبر یہ ہے کہ ایک منٹ کا یہ ٹریلر بھی عین اسی دن ریلیز ہوا جس دن جینیفر کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔اس فلم کی ہدایات خود انجلینا نے ہی دی ہیں۔ منفرد کردار نگاری اور منظر کشی کے سبب امید کی جارہی ہے کہ اس فلم کے ذریعے انجلینا کا شمار ہالی ووڈ کی منجھی ہوئی خواتین ہدایت کاروں میں کیا جانے لگے گا۔ ستر کی دہائی کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں اینجلینا جولی نے وینیسا نامی سابقہ رقاصہ کا کردار نبھایا ہے جبکہ براٹ پٹ رولینڈ نامی مصنف ہیں۔ دونوں ہی اپنے زوال اور پرکشش ماضی کی یادوں میں کھوئے رہتے ہیں اور ایک دوسرے میں دلچسپی کھو چکے ہیں، اپنے آپس کے رشتے کو بچانے کیلئے وہ کن مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں، یہی اس فلم کی اصل کہانی ہے۔ فلم کے ایک منظر میں براڈ پٹ انجلینا سے کہتے ہیں کہ کیا تم مجھے مارنا چاہتی ہو، پہلے تو انجلینا کہہ ڈالتی ہیں کہ تم میرے لئے کچھ نہیں ہو تاہم پھر براڈ پٹ کے اسرار پر انہیں ایک تھپڑ رسید کردیتی ہیں۔ انجلینا اس فلم کی مصفنہ، ہدایت کارہ اور مرکزی اداکارہ ہیں، ان کی یہ فلم نومبر میں ریلیز ہوگی۔یہ جوڑی سب سے پہلے مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی اور یہیں سے ان کے درمیان محبت کا آغاز ہوا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے















































