جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ترک کمپنی کاسیاحوں کےلئے پہلا100فیصدحلال بحری جہازتیار

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی میں ایک کمپنی نے اسلامی رجحان رکھنے والے افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 فیصد حلال بحری جہاز متعارف کروایا ہے۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حلال بحری جہاز پر سفر کا آغاز ستمبر کے آخر میں ہو گا۔ جہاز میں مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ سہولیات رکھیں گئی ہیں، جیسے ترکش حمام اور کھیلوں کے لیے مختص الگ الگ جگہیں وغیرہ۔جہاز پر بحیر ایجین کے سفر کے دوران شراب نہیں ملے گی اور نہ جوا کھیلا جا سکے گا۔ جہاز پر سور کے گوشت سے بنی مصنوعات بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔جہاز کی تزئین و آرائش میں اسلامی قواعد کا خیال رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے پروجیکٹ منیجر نے بتایا کہ جہاز میں پینٹنگز بھی نہیں لگائی گئیں کیونکہ یہ اسلامی اقدار کے خلاف ہیں۔ابتدا میں جہاز پر چار رات تک قیام کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو رویڈس کے سیاحتی مقام پر سیر کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔کمپنی کے جنرل مینجر نے کہا کہ یہ صرف ایک ایسا جہاز نہیں ہے جس پر شرب اور سور کے گوشت کی مصنوعات نہیں ہیں بلکہ یہ ایک ثقافتی اور تاریخی سفر ہو گا جس میں سماجی رابطہ بنانے کی فضا سازگار ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…