منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، عمران خان

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، وزیر اعظم وزراء کو جسٹس ر وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا او ر کہا کہ میڈیا نے وجیہ الدین کے بیانات کو اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا،

عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور وزیراعظم اور شرکاء کو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے نامی اکاونٹس سے شہباز شریف کو اربوں روپے منتقل کئے گئے۔ منی لانڈرنگ کے معاملہ میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں۔شہباز شریف کے خلاف تمام ثبوت آگئے ہیں اب عدالتوں کا کام ہے۔ اس موقع پر منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ شہباز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹاہے۔ شہباز شریف حمزہ شہباز پیسے لیکر عہدے سرکاری عہدے بانٹتے رہے۔شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،وزیر اعظم نے کہا یہ منی لانڈرنگ نہ کرتے تو ملکی حالات ایسے نہ ہوتے۔وزیر اعظم نے ترجمانوں کو شہباز شریف منی لانڈرنگ کے معاملہ کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ملک میں توانائی کی تازہ صورتحال حال پر بھی غور کیا گیا، اور ملک میں گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا،

جب کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم اور شرکاء کو بریف کیا۔وزیراعظم کو مہنگائی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، اور مشیر خزانہ شوکت ترین نے شرکا کو معاشی اعدادوشمار پر اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کا ٹرینڈ دیکھنے میں آئے گا۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ جلد

ڈالرز کا ایکسچینج ریٹ کم ہوجائے گا۔حکومت عوام کو ایک کھرب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے۔معاشی بہتری کے بعد مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس

میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین کے الزامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو جسٹس ر وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا، اور کہا کہ میڈیا نے جسٹس (ر) وجیہ الدین کی بیانات کو اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، میرے کوئی

لاکھوں کے اخراجات نہیں، ایسی باتوں پر بات کرنے وقت ضائع نہ کریں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ای کورٹ سے عدالتی کاروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے، ای کورٹ کے ذریعے کاروائی میں معزز عدالت کے قیمتی وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے،

عدالت کی ای کورٹ سے کاروائی کورٹ کیسوں کو وقت میں نمٹانے میں معاون ثابت ہوگی، ای کورٹ کے تعارف اور کاروائی کامیاب طریقے سے عمل میں آنے پر عدلیہ اور حکومتی ادارے دادِ تحسین کے مستحق ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ پر لوگوں کا اعتماد قائم ہے، شوکت خانم ٹرسٹ دنیا میں منفرد اور واحد مفت کینسر کے علاج کا ہسپتال چلا رہی ہے، ایسے فلاحی منصوبے کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر سیاست کیلئے

استعمال کرنا افسوسناک ہے، عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پر مثالی فیصلہ دے کر آئندہ کیلئے اس روایت کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔ ترجمانوں کے اجلاس میں ای وی ایم کے معاملہ پر بات چیت بھی کی گئی۔ ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں ایک مردہ ووٹ ڈال گیا۔وزیر اعظم نے کہا ن لیگ، پی پی اس لئے ای وی ایم کے خلاف ہیں کہ جعلی ووٹنگ نہ رک جائے،انتخابی نظام میں شفافیت کیلئے ای وی ایم ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…