لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی کیمروں سے ویڈیو لیک ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالتی معاون کو دلائل دینے کاحکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سلمان صوفی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی خاندانوں کی شادیوں کی تصاویر لیک
ہورہی ہیں ،فیملی کی لیک ہونے والی تصاویر کا کوئی سراغ نہیں لگایا گیا ۔ فاضل عدالت نے کہاکہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی تصاویر اور ویڈیو کی حفاظت کریں ،کیا پوچھے بغیر کسی شادی یا سالگرہ کی تصاویر لیک کی جاسکتی ہیں،بغیر اجازت کسی کی تصویر لیک نہیں کی جاسکتیں۔ بھارت میں واٹس اپ سے تصویر لیک ہونے پر واٹس اپ بند کردیا گیا تھا۔