اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہونے سے مہنگائی بڑھتی ہے، وزیراعظم عمران خان

1  دسمبر‬‮  2021

اسلا م آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے،گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات لیئے جائیں، اقدامات کا مقصد عام آدمی کو

ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید، اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بنک، چیرمین ایف بی آر، سینیئر سول و عسکری حکام شریک تھے۔ وزیر اعظم نے کہا اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے۔ اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کے خلاف وسیع تحقیقات کی ہیں۔ بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے تاکہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن ہو سکے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…