کراچی(این این آئی)دنیا کے دراز قد انسانوں میں شمار پاکستانی شہری نصیر سومرو کو قومی ایئرلائن(پی آئی اے)میں ترقی دی گئی ہے، وہ اب سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسر مقرر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسرایئر مارشل ارشد ملک نے
پی آئی اے کے کارکن اور دنیا کے طویل قامت انسانوں میں سے ایک نصیر سومرو کو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پروموشن لیٹر پیش کیا۔نصیر سومرو کو آفیسر گروپ 5 سے 6 میں سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔سی ای او پی آئی اے نے نصیر سومرو کو ترقی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ایئر لائن کے لیے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر نصیر سومرو نے ایئر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا اور پروموشن لیٹر کے حصول پر خوشی کااظہارکیا۔ سی ای او کے مشیر ایئر وائس مارشل عامر حیات اور چیف ایچ آر آفسر ایئر کموڈور عامر الطاف بھی اس موقع پرموجود تھے۔