اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

عوام بے فکر رہیں، ڈیم فنڈ کی نگرانی خود کر رہا ہوں ڈیم فنڈز کی رقم اسٹیٹ بینک میں جمع ہے اور منافع بھی آ رہا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے، میں اور میری ٹیم اس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔نجی اسکول میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ننھے بچوں نے یوم اقبال کے حوالے سے تقرری مقابلوں میں حصہ لیا اور علامہ اقبال کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم فنڈز کے 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور ماہانہ منافع بھی آرہا ہے، ڈیم کی تعمیر ایک طویل پراسس ہے جس میں وقت درکار ہے، چیئرمین واپڈا اس حوالے سے ہر ماہ رپورٹ بھجواتے ہیں، ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے میر ی ٹیم اور میں خود بھی نگرانی کر رہا ہوں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ متوسط طبقے کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہیے۔ دریں اثنا تقریب کے اختتام پر جسٹس (ر) ثاقب نثار نے طلباء میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…