اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

رضوان کے تحفے میں دیے گئے قرآن کا مطالعہ کررہا ہوں، میتھیو ہیڈن

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بتایا ہے کہ وہ آج کل قرآن کا ترجمہ پڑھ رہے ہیں،سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا تھا۔انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نے اس حوالے سے

بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میرے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے داخل ہوا جس کے ہاتھ میں قرآن تھا۔انہوںنے کہاکہ وہ رشخص رضوان تھے اور میں یہ کہوں گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی فراموش نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسیحی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں تاہم اسلام کے لیے متجسس ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلامؐکی اور دونوں (مذاہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔بیٹنگ کنسلٹنٹ نے بتایا کہ رضوان نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا، ہم آدھے گھنٹے تک فرش پر بیٹھے اس حوالے سے گفتگو کرتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ قرآن کا تھوڑا تھوڑا مطالعہ کررہے ہیں۔سابق کرکٹر نے وکٹ کیپر بیٹسمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان ان کی پسندیدہ شخصیت اور ایک چمپئن آدمی ہیں۔انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے، گزشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کی۔میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔دبئی میں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھی انہوں نے قومی ٹیم کے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہت زبردست بات ہے کہ کس طرح اسلام نے کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہوا ہے اور پاکستانی ٹیم میں کس طرح روحانیت اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…