ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

غیر قانونی ٹاور اور ٹیرس کے بعد اب غیر قانونی مکان بھی گریں گے، عدالت کا دو ٹوک فیصلہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)غیر قانونی ٹاور اور ٹیرس کے بعد اب غیر قانونی مکان بھی گریں گے، سندھ ہائی کورٹ نے انڈا موڑ نارتھ کراچی پر روڈ پر غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے پر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ نے انڈا موڑ نارتھ کراچی پر روڈ پر

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ قبضہ مافیا نے روڈ پر 90 سے زائد مکانات بنادیئے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرار نہ گرانے پر عدالت برہم ہوگئی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ روڈ پر تعمیرات ہوگئیں ، آپ نے کارروائی کیوں نہیں کی؟کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ روڈ کے ایم سی کا ہے مگر تعمیرات کے ڈی اے اور سندھ کچی آبادی کے بھی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اگر عدالت جوائنٹ آپریشن کا حکم دے دے تو مشترکہ کارروائی ہوگی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ دوسرے اداروں پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں؟ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ قانون کیوں بنا ہے؟ ادارے اور دفاتر کیوں بنائے ہیں؟ کیا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کیلئے عدالتی حکم کی ضرورت ہے؟ کے ایم سی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ ہم آپریشن کریں گے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعاون کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکام کو رپورٹ سمیت 16 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…