لاہور( این این آئی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت کے مابین کھیلے گئے میچ نے نیاریکارڈبنادیا، دونوں حریفوں کے درمیان ہونے والا میچ ٹی ٹونٹی کی تاریخ کاسب سے زیادہ دیکھاجانیوالامیچ بن گیا۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے ویور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ ٹاکرا تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔ ایونٹ براڈ کاسٹرز کے مطابق 24 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو اب تک167 ملین
سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل بھارت ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ 2016 میں ہونے والا سیمی فائنل سب سیزیادہ دیکھا جانے واالا میچ تھا، جس کو136 ملین افراد نے دیکھا۔براڈ کاسٹر کے مطابق اب تک ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو اس ہائی وولٹیج میچ میں 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر بھارتی سورمائوں کا غرورخاک میں ملایا تھا۔