ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے تومولانافضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرے، قمر زمان کائرہ کو حافظ حمد اللہ کا جواب

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سینٹ میں،،اپوزیشن لیڈرکے عہدے کے

حصول کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا۔ انہوںنے کہاکہ جس دن پی پی سینٹ سے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن حاصل کر رہی تھی اسی دن جاتی امراء میں ناشتہ میں بھی شریک تھی۔ انہوںنے کہاکہ قمرزمان کائرہ اور پی پی پی یہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھیں، قوم کو بتایا جائے کہ کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سنیٹر نہیں بنا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا اور غفورحیدری کو ہروایا کیا ایسانہیں تھا؟ پی پی پی ڈی ایم پر تنقید کرکے حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے تومولانافضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرے، پی پی مہربانی کرے جس تالی میں کھایا اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…