اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔عائشہ عمر نے گزشتہ روز اپنے اور شعیب ملک کے کچھ عرصہ قبل ایک میگزین کے لیے کرائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

چند روز قبل جب اسی فوٹوشوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں اس وقت بھی سوشل میڈیا پر بہت ہنگامہ مچا تھا اور جب کل عائشہ عمر نے دوبارہ فوٹوشوٹ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرائی تو سوشل میڈیا صارفین میں ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ عائشہ اور شعیب ملک کے درمیان کیا چل رہا ہے۔اسی تجسس کے تحت ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ عمر سے سوال پوچھ لیا کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟۔عائشہ عمر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی اور شعیب ملک کی شادی کی خبروں کی تردید کی اور کہا جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہیں۔ ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…