ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ریپ میں ناکامی کے بعدبچوں کے ہاتھوں 8 سالہ بچی کا بہیمانہ قتل،خفیہ کیمروںنے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی )مصرمیں ایک کم سن بچی کے اغوا کے بعد قتل کے واقعے نے عوامی حلقوں میں عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ سوھاج گورنری کے علاقے بنی جمیل میں پیش آیا، آٹھ سالہ ندا احمد حنفی السائح کو

اس کے محلے کے دو بچوں13 سالہ اسلام اور آٹھ سالہ علی نے اس کے گھرکے سامنے سے اغوا کیا اور اسے نامعلوم مقام پرلے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پرجنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگرناکامی پر اسے جان سے مار ڈالا۔خفیہ کیمروں کی مدد سے بچی کے اغوا کے واقعے کے مناظر سامنے آنے کے بعد اس کی تلاش کی گئی۔ فوٹیج میں دو بچوں کے ہاتھوں ندا کو نامعلوم سمت میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ بچی گھرکے سامنے کھیل رہی تھی۔اس دوران دو بچے تیرہ سالہ اسلام اور آٹھ سالہ علی اس کے پاس آئے اور اسے زبردستی ساتھ لے گئے۔بچوں سے پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بچی کو ریپ کی کوشش کی تھی مگر ناکامی پر اسے جان سے مار ڈالا۔مقتولہ کے والد احمد حنفی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بچی کی لاش ایک پانی کی نالی سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…