اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

فرانسیسی جریدہ بھارت کو رافیل طیاروں کی فروخت میں بدعنوانی کے نئے شواہد سامنے لے آیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نئی دلی(این این آئی )مودی حکومت کی طرف سے فرانس کے ساتھ رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے میں کرپشن کی ہر روز ایک نئی کہانی سامنے آ رہی ہے اور اب ایک فرانسیسی آن لائن جریدے میڈیاپارٹ نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ 36طیاروں کی فروخت کے 59ہزار کروڑ روپے کے معاہدے کیلئے فرانسیسی کمپنی دیسالٹ ایویشن نے ایک

مڈل مین کو 75 لاکھ یورو کمیشن دیا تھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میڈیا پارٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بدعنوانی کے دستاویزی شواہد ہونے کے باوجود بھارتی ایجنسیوں نے اس سلسلے میںکوئی تحقیقات ابھی تک شروع نہیں کی ہیں۔ میڈیاپارٹ کے مطابق رافیل طیاروں کی خریداری کے بل بھی جعلی طورپر تیار کئے گئے تھے اورفرانسیسی طیارہ ساز کمپنی نے ایجنٹ کو سودا جلد از جلد طے کرانے کیلئے کمیشن دیا تھا۔ 4اکتوبر 2018کو سی بی آئی کو رافیل معاہدے میں بدعنوانی کی شکایات اور اس کے ایک ہفتہ بعد سیکرٹ کمیشن کے رپورٹ مل چکی تھی لیکن پھر بھی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اس معاملے میں دلچسپی نہیں لی ۔ دیسالٹ کمپنی نے 2001میں بھارتی حکومت کی طرف سے رافیل طیارے خریدنے کے اعلان کے بعدسوشین گپتا کو ایجنٹ مقررکیاتھا۔ خبررساں ادارے نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ ایک بھارتی آئی ٹی کمپنی آئی ڈی ایس بھی اس کرپشن میں شامل ہے۔ اس کمپنی نے یکم جون 2001 کو انٹراسٹیلر ٹیکنالوجیز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس میں طے ہوا تھاکہ دیسالٹ ایویشن اور آئی ڈی ایس کے درمیان جو بھی معاہدہ ہوگا اس کی رقم کا 40فیصد کمیشن انٹراسٹیلر ٹیکنالوجیز کو دیا جائے گا۔تاحال دسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے تحقیقات کی خبر سامنے آنے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے انکار کیا تھا کہ بھارت کو رافیل بیچنے کے سودے میں کسی طرح کی کرپشن ہوئی ہے۔اصل معاہدہ میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ شامل تھی لیکن بعد میں دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ ختم ہو گیاتھا۔ بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان 2016میں ایک معاہدہ کیا گیا تھا ۔ رافیل سودے میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کے خلاف فرانس کی ایک عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے۔ رواں برس 22اپریل کو پیرس کی جیوڈیشل کورٹ میں مودی حکومت اور فرانس کی دسالٹ ایویشن کمپنی کے درمیان 36رافیل طیاروں کی فروخت کے سودے کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…