ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات بھی وزیراعظم عمران خان کے گرین وژن کا معترف، بڑا معاہدہ کرلیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاسگو (این این آئی)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے معاہدہ کرلیا ، معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں پاکستان دنیا بھرکیلئے قابل تقلیدملک بن گیا ،

متحدہ عرب امارات نے وزیراعظم عمران خان کے گرین وژن کا معترف ہوتے ہوئے معاہدہ کرلیا ، جس کے بعد متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کا گرین پارٹنربن گیا ہے جبکہ امریکا، جرمنی، برطانیہ اورسعودی عرب بھی پاکستان کے پارٹنربن چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات کیوزیرموسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ، ملک امین اسلم اوراماراتی وزیرمریم المحیری نے معاہدے پر دستخط کئے۔دونوں ممالک جلدموسمیاتی تبدیلی کامشترکہ ورکنگ گروپ بنائیں گے ، یوایای10 بلین ٹری سونامی طرز کے منصوبے میں پاکستان کی معاونت لے گا۔متبادل توانائی،پروٹیکٹڈایریاانیشیٹومیں پاکستان کے ماڈل یو اے ای شروع کرے گا، معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔امارات پاکستان معاہدے کے تحت بڑی سرمایہ کاری کے راستے بھی کھل گئے، اماراتی وزیر نے کہا وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبہ شروع کرکے دنیا کو نیا راستہ دکھایا۔مشیر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے، وزیراعظم کا ماحولیاتی اثرات سے بچانے کا وژن دنیا کو فائدہ دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…