شارجہ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے،پہلے بیٹنگ کرنے کا پلان کامیاب رہا، کامیابی کا راز متحد ہوکر اور مستقل مزاجی سے کھیلنے میں ہیمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ وہ سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے۔اس
موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس اچھی ہے مگر وہ مستقل مزاجی کے ساتھ ٹیم کے کام آنا چاہتے ہیں۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے چیلنج ٹف ہوگا، آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے۔شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے۔