ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی شہری نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی ) قوم کی بیٹی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے ڈاکٹر عافیہ کی سرگرم سپورٹر پاکستانی نژاد امریکی شہری ندرت صدیقی نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں مقیم ندرت صدیقی نے بتایا کہ آج میں نے

فورٹ ورتھ میراتھن دوڑمیں حصہ لیا جو کہ میری 48ویں مکمل میراتھن ہے۔ میری یہ دوڑ ایک بار پھر #DrAafiaSiddiqui کیلیے تھی۔ اس معصوم سیاسی قیدی بہن کیلیے میری چھٹی خاص ریس تھی۔ یہ امریکا کے اس ٹیکساس شہر میں تھی جہاں کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ بند ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بات یقین سے بالاتر ہے کہ وہ 18 سال سے اس جرم کے الزام میں قید ہیں جس کا ارتکاب اس نے نہیں کیا ہے۔ ایسا الزام کہ جس میں کوئی ہلاک یا زخمی تک نہیں ہوا تھا۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنی بے گناہ شہری کی رہائی کیلیے ایک رسمی خط تک امریکی حکومت کو نہیں لکھا ہے۔ جب میں میراتھن میں دوڑ رہی تھی تو سلیمہ گل عافیہ کے کیس کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کوآگاہی دے رہی تھیں۔ انصاف کیلیے اصول پسند علمبرداروں کا یہی عزم ہوتا ہے۔ چار گھنٹے اور آ ٹھ منٹ طویل اس میراتھن ریس میں ندرت صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…