اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر، دلہا ’’یاک‘ ‘پر دلہن کو گھر لے آیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنزہ (این این آئی)ہنزہ کے علاقے سوست میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث دلہا سالوں پرانی ثقافت اپنانے پر مجبور ہوگیا اور ہمالین یاک پر بٹھا کر لے آیا ۔ہنزہ کے بالائی علاقے گوجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست میں پولیس اہلکارکی شادی تھی جس نے پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث دلہن کو رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے کیلئے سالوں پرانی ثقافت اپنالی،دلہا رخصتی کے بعد گھر آنے کیلئے نہ صرف خود ہمالین یاک پر سوار ہوا بلکہ دلہن کو بھی یاک پر بٹھا دیا۔اس موقع

پر دلہا نے کہا کہ پیٹرولمہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا ، اس لیے ہم نے اپنی پرانی ثقات کو دوبارہ سے اپنایا ہے۔دلہا نے کہا کہ یاک پر سواری کی ایک وجہ پیٹرول کا مہنگا ہونا ہے اور دوسرا اپنی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، بارات لانے کیلئے لوگوں نے نت نئے انداز اپنانا شروع کردئیے ہیں، پر ہم نے اپنی سالوں پرانی ثقافت کے تحت یاک کا انتخاب کیا۔دلہا کا کہنا تھا کہ شادی پر خوشی بھی ہو رہی ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے پریشانی بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…