اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شعیب اختر سے تلخ کلامی،ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار قرار، پی ٹی وی نے معطل کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس چینل کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر پی ٹی وی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیا ہے، جس کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے انھیں معطل کردیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر نعمان نیاز نے

سرکاری ٹی وی کے سپورٹس پروگرام میں غیر ملکی سپر سٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر شعیب اختر نے آن ائیر ہی پروگرام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ٹی وی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر پی ٹی وی کی انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو آف ائیر کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…