اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

فروری میں مزید مہنگائی ۔۔عوام خود بخود سڑکوں پر نکلے گی ، حکومت کو ہٹانے سے متعلق پی ڈی ایم دو حصوں میں تقسیم

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے سے متعلق پی ڈی ایم دو حصوں میں تقسیم ہونے لگی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نوے فیصد ایک ہی نقطہ پر آگئے ،مہنگائی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،دسمبر میں تحریک چلانے سے

عوام کم سڑکوں پر آئیں گے ،فروری تک مزید مہنگائی ہو گی،اور عوام خود بخود سڑکوں پر نکلے گی،دو بڑی جماعتوں کے نقظہ نظر سے مولانا ایک با رپھر دلبرداشتہ ہو گئے ،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار پر متفقہ رائے دی ہے کہ حکومت کو گرانے کی نہیں معمولی دھکا دینے کی ضرورت فروری کے بعد پیش آئیگی،اور یوں مہنگائی کا جن بوتل سے نکل چکا ہے اوروہ حکومت کے کنٹرول کرنے کے بس میں نہیں ہے ،عالمی مہنگائی کے اعداد و شمار کو ضرب تقسیم دیکر پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور انکے مطابق مہنگائی پوری دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یوں پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر کریگی اور اب سردیوں میں گنے کی کٹائی اور دیگر مسائل کے بعد عام شہری سڑکوں پر نہیں نکل سکے گا اور فروری میں عوام خود بخود ہی سڑکوں پر آ جائے گی،پاکستان پیپلز پارٹی کی سوچ کو پاکستان مسلم لیگ نے کاپی کر کے ایک ہی ساتھ پی ڈی ایم اجلاس میں پیسٹ کر دی اور یوں مولانا کے خیالات کو پانی پانی کر دیاگیا،دوسری جانب مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو عندیہ دیدیا ہے کہ وہ تیاری کریں اور اس تحریک میں پاکستان مسلم لیگ بھرپور حصہ لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…