ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیمراکانیوزچینلز کوخبرنامے سے قبل پاکستانی نقشہ دکھانے کاحکم

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ملک کے تمام کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو رات 9 بجے نشریات شروع کرنے سے قبل پاکستان کا سرکاری نقشہ ٹی وی پر دکھانے کا حکم دیا ہے۔پیمراکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق

حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن کو نشر کرنے سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم دیا ہے، جس کا دورانیہ 2 سیکنڈ ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان کے تصدیق شدہ نقشے کو نشر کرنا ہے۔ جاری بیان میں وزاررت اطلاعات و نشریات کے 19 ستمبر کو جاری خط کا ریفرنس بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ پاکستان اقوام کے سالانہ اجلاس میں نیا نقشہ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔جب کہ نئے نقشے سے متعلق وزیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان بھی وائرل ہوا تھا جس میں ان ہوں نے کہاکہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…