اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے مہنگائی انصاف پارٹی رکھنے کا مشورہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانیوں کیلئے ’’مہنگائی والا جن‘‘بن چکے ہیں ۔تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے مہنگائی انصاف پارٹی رکھ لینا چاہیے۔کیونکہ موجودہ حکومت قوم کی بجائے مہنگائی کے

ساتھ برابر انصاف کررہی ہے۔جس تیزی کے ساتھ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اس تیزی سے غریب کا چولہا ٹھنڈا پڑ رہا ہے۔شوکت ترین بھی آئی ایم کے ایجنٹ ثابت ہوئے ہیں۔رضا باقر،شبر زیدی ،اسد عمر ،حفیظ شیخ کے بعد شوکت ترین نے بھی اپنے غیر ملکی آقائوں کی تابعداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے مزید کہا تین سالوں میں نئے پاکستان میں دو کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے گئے ہیں ۔لاکھوں لوگ بیروزگار اور بیرون ملک نوکریوں کی تلاش میں چلے گئے ہیں لیکن عمران خان اور ان کے حواری ابھی بھی مطمئین دکھائی دے رہے ہیں۔ان کیلئے پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔دنیا میں کورونا کی وجہ سے اگر مہنگائی ہوئی تو ان ممالک کی معیشت کا پاکستان سے موازانہ کرنا بچگانہ حرکت ہے۔بھارت اور بنگلادیشن کی معیشت آج پاکستان سے کہی بہتر ہے۔پاکستان میں پورے خطے سے سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…